پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کے سیل کی مرکزی جنرل سیکریٹری ملائکہ رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ صدر آصف علی زرداری کے زیر قیادت جمہوری حکومت کے دوران ملک کی کسی ایک جیل میں بھی کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا کیونکہ شہریوں کے آئینی حقوق محفوظ تھے۔ ملائکہ رضا نے کہا کہ عدم برداشت کی سوچ سے انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ برداشت اور صبر کا کلچر متعارف کرایا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس عوام سے انصاف کا منشور ہے۔ صحت، تعلیم، روزگار اور تحفظ بنیادی انسانی حقوق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری محنت کشوں کا معاشی قتل ہے۔