اسلامی تحریک پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، سیکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ اور منیر حسن جیلانی نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور نائب صدر شیر ی رحمن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آئندہ ہونے والے انتخابات کے تناظر میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ گفتگو نہایت دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں اطراف سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ملکی سیاسی صورتحال کے متعلق قریبی رابطے میں رہیں گے۔