صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی برائی کی شکست اور نیکی کی فتح پر خوشی کا تہوار ہے۔ آصف علی زرداری کہا کہ ہندو برادری کی پاکستان کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔’ صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ آئین سب مل کر اپنے ملک کی ترقی’ خوشحالی باہمی اتحاد سے پاکستان کا نام روشن کریں۔