پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لوئر دیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد زمین خان کی رہائش گاہ تمر گرہ میں آمد۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محمد زمین خان کے بھائی اور دیر کے سابق ناظم سید ظاہر شاہ شہید کے لئے تعزیت کی۔ واضح رہے کہ سید ظاہر شاہ شہید 2013ءکے انتخابات سے دو دن قبل خودکش بم دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔