پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں فرعون اور اپوزیشن میں مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی مرضی ہے کہ شہباز گل سے تفتیش بھی نہ ہو کیونکہ اب یہ راز باقی نہیں رہا کہ شہباز گل کا بیانیہ عمران خان کا ہی تھا۔ ان کا سارا تماشہ گل کو تفتیش سے بچانے کے لئے ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ ساری خرابی کی جڑ ممنوعہ فارن فنڈنگ ہے۔ عمران خان کی فنڈنگ کا بنیادی مقصد پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کو تماشہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس لئے انہیں روکنا ہوگا۔