صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے پہلے منتخب وزیر آعظم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل در اصل پاکستان کی آزادی ‘خود مختاری اور خودداری کے خلاف گھناو ¿نی سازش تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیر آعظم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اپنے وطن اور عوام سے عشق کرتے تھے انہوں نے جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کرکے دنیا کے دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا اور اپنے ملک کے عوام کو سوچنے کا شعور بولنے کیلئے زبان اور فخر سے سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اپنے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی جستجو کر رہے تھے تاکہ پاکستان انرجی ‘صحت اور زرعی طور ترقی یافتہ ملک بن کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں پہلے نمبر پر کھڑا ہو ‘ صدر مملکت نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا عدالتی قتل در اصل تیز رفتاری سے ترقی کی منزلیں طئے کرنے والے ملک کی پیٹھ میں خنجر گھوپنے کی طرح تھا ‘ صدر آصف علی زرداری نے کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا ملک اور عوام سے عشق ہماری میراث ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا پرچم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی جو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا اب اس مشن کے نگہبان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں ‘ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بانی چیئرمین کی فلاسفی کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تکمیل کرے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ تاریخ کا معجزہ ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید آج قوم کے غیر متنازعہ لیڈر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ حوصلہ صرف قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے سیاسی جانشینوں میں ہوتا ہے کہ عالمی دنیا کے حکمرانوں سے برابری کی بنیاد پر بات کرتے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم بغیر کسی خوف اور گھبراہٹ کے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ پاکستان کی دوبارہ تعمیر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کی تھی یہ دھرتی ہمارے لیئے مقدس ہے ہم اس دھرتی کو جنت جیسا بنائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے ان کی قیادت میں پاکستان قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دور کی۔