پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرادی نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے ایشو پر آواز اٹھائی اور انڈین وزیراعظم مودی کو منہ توڑ جواب دیا،بلاول بھٹو کا تیر کا نشانہ تو مودی تھا لیکن تڑپ بنی گالا میںہوئی اور بنی گالا میںصف ماتم بچھی ہوئی ہے،بلاول نے دنیا بھر میں پاکستان کے تعلقات کو بحال کیا،بلاول بھٹو کے اس بیان پر انڈیا کی گلی گلی میں آگ لگی ہے، پاکستان دشمن مظاہروں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی آج احتجاج کریگی ،آپ سب باھر نکل کر مودی اور پوری انڈیا کو جواب دیں،یہ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈنہیںہے،مودی نے پاکستانی جھنڈا جلایاہےان کو جواب ہم سب نے ملکر دیناہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مودی کے خلاف قرارداد منظور کروائینگے۔سید سبط الحیدر بخاری اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ آپ سب نے دیکھا ہے کہ بلاول بھٹو زرادی نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے ایشو پر آواز اٹھائی اور انڈین وزیراعظم مودی کو منہ توڑ جواب دیا،بلاول بھٹو کا تیر کا نشانہ تو مودی تھا لیکن تڑپ بنی گالا میںہوئی اور بنی گالا میںصف ماتم بچھی ہوئی ہے،بلاول بھٹو کے ایک بیان سے انڈیا کی گلی گلی میں آگ لگی ہے، بی جی پی مظاہرے کر رہی ہے۔مودی کے دور میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ چار سالہ دور میں بیرونی سفارتکاری کو دھچکا لگا اور ورلڈ کپ جیت کر آنے کے بیان کے بعد سقوط کشمیر ہو گیا۔بلاول نے دنیا بھر میں پاکستان کے تعلقات کو بحال کیااور پوری دنیا میں ان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو کے بیان پہ ہمیں فخرہے لیکن صف ماتم بنی گالا میں بچھی ہوئی ہے،کامیاب سفارت کاری کیا ہوتی ہے؟ اب ان کو پتا چل جانا چاہیئے،ان کا تو فون بھی نہیں اٹھایا جاتا تھا،شاہ محمود قریشی اسد عمر کو زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔انہوں نےکشمیر کا سفیر ہونے کا اعلان کیا تو مودی نے مسلمانوں کو سزا دی اور ان کے دوستوں نے پاکستانیوں کو سزا دی۔بھارتیوں نے عمران کو فنڈنگ کی۔یہ وہ سانپ ہیں جو عمران کی نااہلی پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔بلاول بھٹو کے خطاب سے لگا بھٹو بول رہےہیں۔ ایبسولیوٹلی کا نعرہ ایسے لگایا جاتا ہےوہ جو اپنے ملک میں ایبسولیوٹلی کا نعرہ لگاتے تھے وہ باہر ڈھیرہوجاتے تھے۔انہوں نے باہر بیٹھ کر اپنے اداروں کے خلاف بات کی۔یہ وقت پاکستان اور کشمیر کے موقف کیساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔پاکستان دشمن مظاہروں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ا?ج احتجاج کریگی ،آپ سب باھر نکل کر مودی اور پوری انڈیا کو جواب دیں،یہ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈنہیںہے،مودی نے پاکستانی جھنڈا جلایاہے ان کو جواب ہم سب نے ملکر دیناہے۔مودی کو ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ عمران نیازی نہیں،یہ پیپلز پارٹی ہے۔آپ پاکستانی پرچم جلا رہے ہیں ،ہم مود ی اور اس کی جڑوں کو جلا دینگے۔یہ قومی کاز ہیں آج سب پاکستانی باہر نکلیں اور مودی کو اس حرکت کا منہ توڑ جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مودی کے خلاف قرارداد منظور کروائینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے باجوہ صاحب کچھ بھی کہیں، جو حقائق ہیں،وہی حقائق ہیں۔سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے،اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں،مودی کو اس حرکت کا منہ توڑ جواب دینگے۔