لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد جھنگ سے تعلق رکھنے والے این اے 109 کے حیدر بخاری اپنے والد شہریار بخاری، نواب طاہر سیال اور ناصر عباس سیال پی ٹی آئی چھوڑ کر جبکہ فہیم احمد خان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر پی پی پی ضلع جھنگ کے جنرل سیکریٹری نواز خان اور عبدالقادر شاہین موجود تھے۔