سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کی جانب سے منعقد نمائش میں دیہی خواتین دستکار کی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔ نمائش کی افتتاح کے موقع پر سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور SRSO کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد ڈتل کلہوڑو، اوشین مال کے مالک طارق رفیع اور صوبائی سیکریٹری اقلیتی امور محمد عباس بلوچ بھی موجود تھے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان آذر ایاز اور غلام سرور کھیڑو، دیہی خواتین دستکار اور دیگر بھی موجود تھے۔ تین روزہ نمائش کا اہتمام SRSO نے حکومتِ سندھ اور دیگر شراکت داروں کے اشتراک سے کیا ہے۔ نمائش میں صوبہ سندھ کی ایک ہزار سے زائد خواتین دستکاروں کی مصنوعات کو نمائش میں رکھا گیا ہے۔ نمائش کا مقصد حالیہ سیلاب کے بعد دیہی خواتین اور دستکاروں کو مارکیٹ تک بلواسطہ رسائی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے غریب و پسماندہ کمیونٹیز کے لیے SRSO کی کاوشوں کو سراہا آصفہ بھٹو زرداری کا SRSO کی جانب سے دیہی کمیونٹیوں کے لیے اسی جذبے ساتھ کام جاری رکھنے کی امید کا اظہار آصفہ بھٹو زرداری نے نمائش میں سیلاب زدہ علاقوں سے آنے والی دستکار خواتین سے ملاقات کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے قدرتی آفت زدہ حالات کا سامنا کرنے کے باوجود وہاں کی خواتین دستکار کی جانب سے نمایاں دستکاری پر ان کو سراہا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے دستکار خواتین کی مصنوعات بھی خریدیں۔ خواتین دستکاروں، آرٹسٹوں اور سندھ کی ثقافت کے فروغ کے لیے SRSO کی کاوش قابلِ ستائش ہے۔ SRSO کی جانب سے دستکاری نمائش کا انعقاد گزشتہ گیارہ سالوں سے کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اتھیکل فیشن کو فروغ دینا اور صوبے کی پسماندہ خواتین کی دستکاری کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں کلفٹن اور گردونواح کے علاقوں کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سندھ کی دیہی خواتین کی طرف سے تیار کردہ دستکاری مصنوعات کی ایک بڑی تعداد کو نمائش میں رکھا گیا ہے۔ دستکاری مصنوعات میں گھریلو ٹیکسٹائل، ٹوکریاں، زیورات، کپڑے، دوپٹہ اور شال شامل ہیں، جو روایتی کڑھائی اور کشیدہ کاری سے مزیں ہیں۔ اس طرح کے اقدامات کا مقصد مقامی اور روایتی دستکاریوں اور فن کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد بزنس ڈویلپمنٹ گروپس اور کاریگروں کو کراچی کی مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لیے ایک بنیاد فراہم کرنا ہے۔ نمائش میں شریک خواتین دستکاروں کا تعلق شمالی سندھ کے انتہائی دور دراز دیہات سے ہے ۔ اس اقدام کا مقصد دیہی سندھ کی سیلاب سے متاثرہ خواتین دستکار کے لیے ذرائع آمدنی میں سہولت فراہم کرنا ہے: SRSO کے سی ای او محمد ڈتل کلہوڑو SRSO نے پسماندہ علاقوں بشمول جیکب آباد، کندھ کوٹ-کشمور، شکارپور، گھوٹکی، قمبر-شہداد کوٹ، خیرپور، سکھر اور دیگر اضلاع کی 10,000 سے زائد خواتین کو تربیت دی۔ اس تربیت کا مقصد ان خواتین کو ان کی مہارتوں سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے۔ SRSO نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دیہی دستکاروں کے کام کو پیش کرنے کے لیے حکومتِ سندھ کے تعاون سے 12ویں سرتیوں سنگ نمائش کا انعقاد کیا۔ نمائش میں 95 بزنس ڈویلپمنٹ گروپس 12 اضلاع کے 1572 کاریگروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔