اسلام آباد (15 جنوری 2024)
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین بار وزیراعظم بننے والے نے عوام کو مشکلات کے سوال کچھ نہیں دیا۔ جب بھی شیر کو اقتدار میں لایا گیاشیر نے عوام کو آٹے سے بھی محروم کر دیا۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کبھی سرکاری ملازمیں کی برطرفی، کبھی ڈاﺅن سائزنگ اور کبھ گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے نوجوانوں سے روزگار چھین لیا گیا۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کھوکھلی باتوں سے ریلیف نہیں ملتا۔ پرانے گلے شکوے اور دکھڑے رونے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اسٹیل ملز اور پی آئی اے کو تباہ کرکے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے مزدوروں کے دوست نہیں بن سکتے۔