پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کی حمایت پی ٹی آئی کے کارکنو ں کے لئے مشعل راہ ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ملک کو انتقامی سیاست سے پاک کرنے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینا ہوگا۔ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ہیں سیاسی انتقام کا بازار گرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان کا دس نکاتی منشور عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیر کا راستہ روکنے کے لئے تیر پر مہر لگائی جائے۔