اسلام آباد( 18 اگست 2022)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر قادر پٹیل نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل جانے سے ڈرتے ہو تو سیاست کیوں کرتے ہو؟ تمہارے لئے ممنوعہ فنڈز لینا آسان ، ہضم کرنا مشکل ہے پیارے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کی گرفتاری پر عمران خان کی گھبراہٹ ان کی بزدلی ظاہر کرتی ہے۔ عمران خان میں اخلاقی جرا ¿ت ہے تو اقرار کرے کہ گل نے ان کی ترجمانی کی ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان سچ اگل ہی دیں اور قوم کو بتائیں کہ دشمن ملک کے شہری نے ان کی فنڈنگ کونسے ایجنڈا کے لئے کی تھی؟