سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کون ہوگا فیصلہ کل 8 فروری کو عوام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض تجزیہ نگار اپنی خواہش کو گھوڑا بناکر سواری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چمک کی بنیاد پر سارے تجزیے ھوا میں تحلیل ہو جائیں گے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ ووٹر بک نمبر اور سیریل نمبرضرور نوٹ کریں اور پیپلزپارٹی کے پولنگ ایجنٹ نتائج کی اصل کاپی لیکر پولنگ اسٹیشن سے باہر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز پر پہرے دینے ہوں گے تاکہ ووٹ چوری کی کوئی واردات نہ ہو سکے۔