پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جڑانوالہ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی جامع تحقیقات کرائی جائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے مذہب میں عبادت گاہوں کے احترام کا درس دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔