اسلام آباد (20 جون 2022)
 پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جھوٹوں کے سردار عمران خان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ جس دن انہوں نے سچ بولااس دن وہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نیب میں کوئی ریفرنس نہیں ہے جبکہ عمران خان کے خلاف مالم جبہ، بی آرٹی منصوبہ، بلین ٹری سمیت کرپشن کے کئی مقدمے نیب کے صندوق میں بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے طبلچی جھوٹوں کے سردار کی راگنی میں ہمنوا تو بن سکتے ہیںمگر حقائق کو مسخ نہیں کر سکتے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسد عمر اور حماد اظہر زرعی کھاد کے چور ہیں۔جنہوں نے بحران پیدا کرکے کاشتکاروں اور کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور لوٹ مار کا پیسہ بنی گالہ محل میں پہنچایا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں جھوٹ بولنے اور لوٹ مار کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ یہاں تک کہ توشہ خانہ بھی چوری کرکے گئے۔