سینیٹر تاج حیدر انچارج سنٹرل الیکشن سیل پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے خط میں سینیٹر تاج حیدر نے لکھا ہے کہ اس وقت سینیٹ آف پاکستان کی گیارہ نشستیں خالی ہیں۔ اس لیے سینیٹ نامکمل ہے اور تعداد میں کمی تقریباً 10 فیصد ہے۔الیکشن ایکٹ کا سیکشن 127 سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق ہے جبکہ اسی ایکٹ کا سیکشن 107 سینیٹ کے تمام انتخابات کا طریقہ کار بتاتا ہے جس کے تحت انتخابی شیڈول کے ہر مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ایک دن سے زیادہ کا وقت نہیں دیا جاتا۔استدعا ہے کہ سینیٹ کی مذکورہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔خالی نشستوں کی فہرست۔

1. سینیٹر یوسف رضا گیلانی۔
2. سینیٹر جام مہتاب۔
3. سینیٹر نثار کھوڑو۔
4. سینیٹر غفور حیدری.
5. سینیٹر سرفراز بگٹی۔
6. سینیٹر نزہت صادق۔
7. سینیٹر صادق سنجرانی۔
8. سینیٹر شہزادہ عمر۔
9. سینیٹر مرحوم رانا مقبول۔
10. سینیٹر شوکت ترین
11. سینیٹر انوار الحق کاکڑ