چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماسکو میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ انہوںنے معصوم انسانوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے روس کی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام غم کے ان لمحات میں روس کے عوام کے غم میں شریک ہیں ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کو دہشتگردی کے خلاف ایک پیج پر آنا پڑے گا۔