وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کے جیل بھرو تحریک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان پر طنز کیا ہے کہ جیل بھرو تحریک چلانے سے پہلے دوچار دنوں کے لئے جیل جانے والوں کا رونا دھونا تو بند کراﺅ۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کراتے پھرتے ہو؟ عمران خان کے اعمال اور زبان جیل پہنچانے کے لئے کافی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ تڑیاں دینے کے بعد ترلے کرتے ہیں۔ عمران خان نے 33حلقوں میں ضمنی انتخابات خود لڑنے کے اعلان پر یوٹرن لے لیا ہے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر بھی یو ٹرن لیں گے۔