پی آئی اے کی محنت کش یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے دو ارب روپے سے مالیاتی مشیر کی تقرری میگا فراڈ ہے۔ نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں بھی پی آئی اے کی نجکاری کی خاطر مشیر کی تقرری پر بھی لاکھوں ڈالر ضائع کئے گئے تھے۔ اپنے بیان میں ہدایت اللہ خان نے کہا کہ نجکاری کے موجودہ وزیر نواز شریف کے مفادات کا نگہبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کی آڑ میں پی آئی اے جیسا قومی ادارہ چوری کی جا رہا ہے۔ اس تاریخی ڈاکے کی خاطر نجکاری قوانین میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ پی آئی اے کی بغیر ٹینڈر نجکاری کی جا سکے۔ ہدایت اللہ خان نے کہا کہ ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام اوپن ٹینڈر کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ نجکاری کمیشن بغیر ٹینڈر نجکاری کرنا چاہتا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو مقدم نہیں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتا ہے تو سب سے پہلے ان کی نظر قومی اثاثوں کو ہتھیانے پر ہوتی ہے۔