سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں متحدہ عرب عمارات کے سفارت خانہ جا کر یو اے ای کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النیہان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النیہان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے مخلص دوست تھے ۔ آصف علی زرداری نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔