اسلام آباد (19 مئی 2022)
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ سابق صدر نے چودھری شجاعت کا قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی ۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق صدر نے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔