سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ میڈیا آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بمعہ مبلغ 35000/-روپے کا بنک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز مورخہ 3جون 2022ءتک زرداری ہاﺅس، مکان نمبر8، اسٹریٹ 19، ایف ایٹ ٹو، اسلام آباد یا مکان نمبر1، اسٹریٹ 85، سیکٹر جی سیکس فور ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔