وفاقی وزیر صحت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے عمران خان کی گوجرانوالہ تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تو سندھ کو صوبہ مانتے ہی نہیں تھے اب کیا شکل لے کر سندھ آئیں گے۔ میں تو کہتا ہوں کہ دیر کس بات کی عمران جلد از جلد سندھ آئیں تاکہ سندھ کے عوام انہیں گدو بندر، مینٹل ہسپتال میں داخل کرائیں جہاں ان کے مفت علاج کی گارنٹی ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان صدر آصف علی زرداری نے خلاف اس لئے بیان بازی کر رہے ہیں کیونکہ صدر زرداری نے انہیں وزیراعظم ہاﺅس سے نکال کر ٹرک پر کھڑا کر دیا ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری ہی کریں اس سے قبل آصف علی زرداری عمران خان کو رول رول کر رلائیں گے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ بشریٰ اور گوگی بچاﺅ تحریک ہے مگر یہ تحریک ناکام ہوگی۔ حکومت انہیں کوئی فیس سیونگ نہیں دے گی۔