وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عطا شازیہ مری نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ہرز ہ سرائی کرکے عمران خان اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ شہید بھٹو نے بھارت سے ہزاروں مربع میل واپس کیا جبکہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نفرت پھیلا کر ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ پر امن احتجاج کی بجائے لوگوں کو توڑ پھوڑ پراکسایا جا رہا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی تمام سیاسی قیادت کی مذمت کی۔ شازیہ مری نے عمران خان کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات پر سوال تو اٹھیں گے کہ عمران حملے میں زخمی ہوئے تھے مگر انہیں 150کلومیٹر لے جایا گیا۔ گولیاں اوپر سے گزر کر ٹانگیں زخمی کرتی ہیں حیرت انگیز بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران نیازی چاہتے ہی نہیں کہ حادثے کی تحقیقات ہوں۔ انہوں نے 27سمبر 2007ءکو پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان بچایا مگر دوسری طرف عمران بغیر ثبوت کے بدلہ لینے پر اکسا رہا ہے جو ان کا غیر ذمے دارانہ اور افسوسناک رویہ ہے۔