اسلام آباد/ کراچی سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے ان ھیروز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے نظریہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی اور ان جیالوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لیئے وقف کردی ہے ۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تین آمروں کو شکست دیکر جمہوریت کو فتحیاب کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے جان کیسے قربان کی جاتی ہے یہ
حوصلہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی ورثہ ہے کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بھی بے مثال ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید بھی جھک کر جی سکتا تھا مگر وہ تاریخ کے ہاتھوں مرنا پسند نہیں کرتے تھے وہ تختہ دار بھی بڑے شان سے گئے اور تاریخ ساز بن گئے ، آصف علی زرداری نے کہا کہ سرخ سلام ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو جس نے ملک اور قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر کبھی اف تک نہیں کی ۔ آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر شہید نے ایک لڑکی ہوتے ہوئے اقتدار پر قابض ایک وحشی اور سفاک ٹولے کی مزاحمت کی وہ
نہتی اور خالی ہاتھ تھی مگر ان کی
جمہوری جدوجہد نے طاقتور آمروں کے بت پاش پاش کردیئے ، آصف علی زرداری نے کہا کہ آج گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہے مگر ان کے قاتلوں کا کوئی نام نشان نہیں ہے ، آصف زرداری نے کہا دنیا کو آج بھی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید یاد ہے مگر انہیں سیاسی منظر ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی پیروکار ہیں ہم میں اور ہمارے مخالفین میں ایک فرق ہے ہم جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں اور ہمارا ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا ہمیں پختہ یقین ہے کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے ، آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کہتی تھیں کہ میرا دل اس وقت دکھی ہوتا جب میں اپنے ملک کے بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے ڈھیر سے رزق تلاش کرتے ہوئے دیکھتی ہوں میں شہید بی بی کی اس فکر مندی کبھی بھی
بھول نہیں سکتا، آصف علی زرداری نے کہا کہ آنے والا وقت میرے وطن کے ان بچوں کے بہترین مستقبل کا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کے خواب کی تکمیل کریں گے جو ان کا منشور ہے ،
آصف علی زرداری نے نوجوان سے
کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین کے کافلہ میں شریک ہو کر
ان کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کے کافلے میں شامل ہو جائیں ۔ سابق صدر نے کہا آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد عوام بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کو حقیقت بنائیں گے ،ہم پاکستان کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں جہاں خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی ہوگی انہیں معاشرے میں باوقار ماحول فراہم کیا جائے گا نوجوانوں کو روزگار اور انہیں ترقی کی منزلیں طے کرنے کے موقع فراہم کرینگے اور ملک حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست ہوگی ، ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی ملازمتوں اور ان سے انصاف کو یقینی بنائیں گے،
کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ملے گا، پاکستان ذراعت میں خود کفیل ہوگا تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کریگی اور انشاءاللہ جمہوریت مضبوط ہو گی