وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں جس نے ایک آمر کو اقتدار سے بیدخل اور کٹھ پتلی کو دربدر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان ہے اور پاکستان آصف علی زرداری کا اپنا ملک ہے۔ جب وہ پنجاب جائیں گے تو سب کو لگ پتہ جائے گا۔ انہوں نے فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ کئی پارٹیاں تبدیل کرنے کے بعد اب کس پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ہے کیونکہ عمران خان کو فواد اور شاہ محمود کی اصلیت کا پتہ چلا تو وہ انہیں فٹبال بنائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کا ٹائیٹینک ڈوب رہا ہے اور بہت سارے لوگ چھلانگیں لگانے کے لئے تیار ہیں۔