پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماو ¿ں نے کہا کہ ملک کے قابل فخر بیٹوں نے چیک پوسٹ پر فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے وطن سے دہشت گردوں کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور حامیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے شہداءکے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔