پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاو ¿ن میں واقع مخدوم ہاو ¿س جا کر صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، وفاقی وزیر مرتضی محمود، رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود اور عثمان محمود سے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم احمد محمود کے درمیان انتخابات سے متعلق صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی رہنما عرفان گردیزی اور چیف کوآرڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے بھی ملاقات کی۔