بہاولپور، 13 جنوری 2024: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے شہر بہاولپور میں پارٹی کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیالے ملک بھر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔ پاکستان ایک ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے اور اسے ایک تاریخی معاشی بحران کا سامنا ہے، جس میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد رکھی تو ملک مالی بحران سے گزر رہا تھا اس وقت بھی قائد عوام نے ہمیں ایک منشور دیا جس نے غریب کسانوں اور مزدوروں سمیت ملک کے پسے ہوئے عوام کو مضبوط کرنے میں مدد کی۔ ایک بار پھر، ہمیں عوام، مزدور، کسان اور غریب نواز حکومت کی ضرورت ہے۔ باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی عام لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ اگر عوام تیر کے نشان پر مہر لگا دیں تو نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ ان کی ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید قائد عوام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 10 نکاتی معاشی معاہدے کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ ان کا اولین مقصد صرف تنخواہوں میں اضافہ نہیں بلکہ پانچ سال کے اندر ان کو دوگنا کرنا ہوگا۔ بہاولپور کے کارکنان عوام کو پیپلز پارٹی کے مقاصد سے آگاہ کریں جس میں عوام کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی، شہر اور ملک بھر میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام شامل ہے۔ یہ پیپلز پارٹی کا بہاولپور سے وعدہ ہے کہ وہ NICVD جیسے مفت صحت کے ادارے قائم کرے گی۔ ہم جنوبی پنجاب سے شروعات کریں گے، اور خطے کے ہر ضلع کو مفت ہسپتال ملے گا، اس کے بعد باقی پنجاب۔ قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے عوام کو ملکیت دی اور 5 مرلہ سکیم شروع کی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 7 مرلہ سکیم متعارف کرائی۔ عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ وہ ملک بھر میں عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنانے کے اپنے مقاصد کو پورا کر سکے جیسا کہ وہ پہلے ہی سندھ میں کر رہی ہے، گھر کی خواتین کو ملکیت دے رہی ہے۔ چیئرمین بلاول نے پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کچی آبادیوں میں جائیں اور عوام کو بتائیں کہ ہمارا مقصد تعمیرات کو ریگولرائز کرنا اور انہیں ملکیت دینا ہے تاکہ وہ بھی اپنے گھر میں سکون سے رہ سکیں۔ چیئرمین بلاول نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر گھر کی دہلیز پر جائیں اور عوام کو بتائیں کہ پیپلز پارٹی ملک کی غریب خواتین کے لیے روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات کو شامل کرنے کے لیے انقلابی، بین الاقوامی شہرت یافتہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مقصد ملک کی غریب خواتین کو بلاسود قرضے دینا بھی ہے تاکہ وہ آزادی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ بلاول بھٹو کی حکومت ملک کے مزدوروں اور کسانوں کو براہ راست مالی امداد فراہم کرنے کے لیے بے نظیر مزدور کارڈ اور بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرائے گی۔ کاشتکاروں اور کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی فصلوں کا بیمہ ہو اور انہیں کسی غیر متوقع تباہی کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ’یوتھ کارڈ‘ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہ پیشہ ورانہ طور پر ترقی کر سکیں۔ پیپلز پارٹی ہر ضلع میں یوتھ سینٹرز بھی بنائے گی۔ پی پی پی کا مقصد یونین کونسلوں کی سطح پر بھوک سے نمٹنے کے لیے ‘بھوک مٹاو پروگرام’ شروع کرنا ہے، اور اسکولوں میں مفت دوپہر کا کھانا فراہم کرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پہلے ہزار دنوں تک نئی ماؤں اور شیر خوار بچوں کی دیکھ بھال کرنا ہے تاکہ کسی کو ئی خالی پیٹ نہ سوئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ ان 10 نکات پر الیکشن لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہی جیتے گی اور عوام کی حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی اور جماعت سے نہیں یہ شہیدوں کی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ صرف مہنگائی، غربت اور بے روزگاری سے ہے۔ موقع ملنے پر پیپلز پارٹی دکھائے گی کہ حکومت کس طرح غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو یہ کام کرنے کا ہنر رکھتی ہے اور اس کی تاریخ اس کی گواہ ہے۔ یہ الیکشن کا موسم ہے اور پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب پر فوکس کر رہی ہے اور پارٹی تمام صوبوں میں فتح یاب ہو گی۔ پیپلز پارٹی نہ صرف وفاقی حکومت بنائے گی بلکہ صوبائی حکومتیں بھی بنائے گی۔ ایک جیالا پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ ان 10 نکات پر الیکشن لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہی جیتے گی اور عوام کی حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی اور جماعت سے نہیں یہ شہیدوں کی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ صرف مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے۔ موقع ملنے پر پیپلز پارٹی دکھائے گی کہ حکومت کس طرح غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کو پورا کر سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو یہ کام کرنے کا ہنر رکھتی ہے اور اس کی تاریخ اس کی گواہ ہے۔ یہ الیکشن کا موسم ہے اور پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب پر فوکس کر رہی ہے اور پارٹی تمام صوبوں میں فتح یاب ہو گی۔ پیپلز پارٹی نہ صرف وفاقی حکومت بنائے گی بلکہ صوبائی حکومتیں بھی بنائے گی۔ ایک جیالا پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوگا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پارٹی کے جیالوں کو اپنی جیت کے لیے اس طرح جدوجہد اور محنت کرنا ہوگی گویا یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔ ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے تمام حل ہمارے پاس موجود ہیں۔ دوسری پارٹیوں میں سے کسی کو بھی اپنے عوام کو درپیش بحرانوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ صرف اقتدار کی پرواہ کرتے ہیں اور ذاتی عناد کی وجہ سے ایک دوسرے کے خلاف سکور طے کرنے کا سہارا لیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی روایتی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے اور سیاست کی ایک نئی شکل متعارف کرائے گی، جس کا مقصد غریبوں اور پسے ہوئے لوگوں کی خدمت ہو گا۔ ایک سیاسی جماعت جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے تو دوسری اپنے لیڈر کی جیل سے رہائی کے لیے ایسا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو صرف اور صرف عوام کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان انتخابات میں صرف تیر ہی کام آئے گاجو شیر کا شکار بھی کرے گا اور بلا تو ویسے ہی بیکار ہو چکا ہے۔  یہ شکار کا موسم ہے اور عوام کو 8 فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کرنا ہے کہ ‘آج بھی بھٹو زندہ ہے’۔چیئرمین بلاول نے کہا کہ علی حسن گیلانی اور حافظ حسین بہاولپور سے پارٹی کے نمائندے ہیں، اور انہیں فتح دلائی جائے گی۔ ملک شاہ رخ صوبائی اور قومی اسمبلیوں سے پارٹی کے امیدوار ہیں اور انہیں جیتنا ہے تاکہ پارٹی عوام کی خدمت کر سکے۔ عبدالمجیب چنڑ، نسیم شاہ، امین شاہ، رفعت الرحمان، دوست محمد کھوسہ، تطہیر الحسن اور گردیزی صاحب پارٹی کے امیدوار ہیں اور عوام کی حمایت سے فتح یاب ہوں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے ظفر وڑائچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا جو پارٹی کی جانب سے رحیم یار خان سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔