وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران نیازی واقعی شر پسند ہے جس نے زمان پارک لاہور کے ایک گھر کو ریاست کے لئے نوگو ایریا بنا دیا ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل کرنے والے افسران اور جوانوں کو پٹرول بم مارے گئے۔ اس طرح کے واقعات پر رعایت برتنے سے قانون شکنی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے ایک ہے کا بیانیہ مذاق بنا دیا گیا ہے۔ جہاد کا نعرہ لگا کر قانون توڑنا بھی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے بھی شرپسند عناصر امن تباہ کرتے رہے ہیں۔ عمران صرف عدالت میں پیش سے بھاگ رہا ہے۔ ایک طرف کہتا ہے کہ ڈرتا نہیں اور دوسری طر ڈرامہ لگا رہا ہے۔ وہ گرفتاری کے ڈر سے مزید پاگل ہو چکا ہے۔