وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے شاہ محمود سیاست میں زندہ رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وزارت خارجہ آج زیادہ متحرک ہے اور بلاول بھٹو زرداری خارجہ امور کو سمجھتے ہیں جبکہ قریشی جیسوں کو سمجھانا پڑتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری طلوع ہو چکے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی غروب ہو چکے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے سوا آتا ہی کیا ہے۔