لاہور(22 جنوری 2024)
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے بلاول ہاوس لاہور میں NA-127 کے پی پی پی کارکنان نے ملاقات کی۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو این اے 127 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا عام آدمی کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دے گا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے شہر شہر ہونے والے جلسوں میں مثالی شرکت کرکے پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا، اس دن ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا حقیقی سفر شروع ہوگا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں عارفہ بھٹو، سحر کامران، فواد زیدی، شائستہ اسلم، ثبت حسن، نایاب جان، عائشہ نواز، موسی کھوکھر، سکینہ حسن ، عثمان اعوان، بشارت علی، سارہ رائے، میاں نعمان، عمار، رائے ارسلان، شیخ عمران، ماہم عامر، مارخ عامر، ڈاکٹر رضوان اور ناصر قاضی نے ملاقات کی۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے صحافی مائرہ ہاشمی کے علاوہ اسامہ فیاض، عائشہ، سدرہ، عائشہ فیاض، ایان اور خالد رفیق نے بھی ملاقات کی۔