چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا آفس پاکستان پیپلزپارٹی اسلام آباد میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی ، سابقہ رکن صوبائی اسمبلی زمین خان، اوجی ڈی سی ایل مزدور اتحاد یونین کے صدر زاہد حسین بھٹو ، محمد امجد، قربان علی منگی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پرسنل فوٹوگرافر چوہدری اسحاق نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عمردرازی اور صحت و تندرستی کے لئے دعا بھی کی۔