چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماو ¿ں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماوں نے مقبوضہ سرینگر میں ہندوستان کی جانب سے جی 20 کانفرنس کے انعقاد پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماوں سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ بھی ہمراہ تھے۔ کشمیری رہنماﺅںنے کہا کہ ہندوستان میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کا مقبوضہ سرینگر میں انعقاد کشمیریوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماوں کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کے دوران مظفرآباد اور باغ کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ ضلع مظفر آباد اور ضلع باغ میں تشریف لائیں اور کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماو ¿ں کی باغ اور مظفرآباد کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پی پی پی آزاد کشمیر کی دعوت پر مہاجرین سے ملاقات کریں گے، سول سوسائٹی سے بھی رابطے ہوں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری باغ، آزاد کشمیر میں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری یاسین، لطیف اکبر، سردار یعقوب اور فیصل راٹھور، کے علاوہ جاوید ایوب، میاں وحید، جاوید بڈھانوی، قاسم مجید، باذل نقوی، نبیلہ ایوب، عامر یاسین اور سردار ضیاء قمر نے بھی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔