سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر مادر جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک اور قوم کیلئے جو قربانیاں دی ہیں دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سابق صدر نے کہا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے مفاہمت کے روشن مثال قائم کیئے وہ مثال ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی خاطر قید اور تشدد بھی برداشت کیا مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔ آصف علی زرداری نے کہا جب جمہوریت پر شب خون مارکرپر سفاک آمریت مسلط کی گئی تو مادر جمہوریت نے آمروں کی سخت مزاحمت کی ‘ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ایم آر ڈی کے پلیٹ فارم سے جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے تاریخی تحریک کی قیادت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت نے جن مقاصد کی خاطر عظیم اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ان مقاصد کو پورا کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد جاری ہے۔