پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل اور صدر پیپلزلائرز فورم سید نیر حسین بخاری نے صدر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو سے مشاورت کے بعد پیپلزلائرز فورم سندھ کے لئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزلائرز فورم سندھ کی تنظیم میں صدر قاضی محمد بشیر، سینئرنائب صدر ایاز حسین تونیو، نائب صدر محفوظ علی، نائب صدر محمد شفیق ٹگڑ، نائب صدر شیر محمد، جنرل سیکریٹری عنایت اللہ مورائی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شرف دین جمالی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاکم شیخ، سیکریٹری اطلاعات محمد خان برڑو، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات دُر محمد شاہ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات افضل گجر، سیکریٹری پبلک ریلیشن اور ایونٹس اطہر سومرو، سیکریٹر پبلک ریلیشن اور ایونٹس سعید عباسی، سیکریٹری فنانس گلزار رند، پیپلزلائرز فورم کراچی ڈویژن کے لئے صدر ارشاد نقوی، جنرل سیکریٹری اعجاز سومرو، سیکریٹری اطلاعات تصدق ندیم، پیپلزلائر فورم لاڑکانہ ڈویژن صدر آغا غضنفر علی، جنرل سیکریٹری محمد امین شیخ ، سیکریٹری اطلاعات طارق علی خاوڑ، پیپلزلائرز فورم سکھر ڈویژن صدر لیاقت علی شر، جنرل سیکریٹری مشتاق علی عباسی، سیکریٹری اطلاعات رضوانہ میمن، پیپلزلائرز فورم شہید بینظیرآباد ڈویژن صدر غلام شبیر زرداری، جنرل سیکریٹری عبدالستار لہرامی، سیکریٹری اطلاعات محمد علی شیخ، پیپلزلائرز فورم میرپور خاص ڈویژن صدر مجیب شر، جنرل سیکریٹری محبوب کپری، سیکریٹری اطلاعات کانجی رانو، پیپلزلائرز فورم حیدرآباد ڈویژن صدر ایاز راجپر، جنرل سیکریٹری رفیق ڈاہری، سیکریٹری اطلاعات فاطمہ بھٹوشامل ہیں۔