پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مریم اورنگزیب کی میڈیا ٹاک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیںتو مسلم لیگ(ن) والے ایوان فیلڈسمجھ کر ناراض ہو تے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ لیول پلئینگ فیلڈ کا سن کر مسلم لیگ(ن) والوں کے چہرے پر مایوسی اور ماتھے پر پسینہ کیوں آتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ ملے یا نہ ملے پیپلزپارٹی 1988ءکی طرح انتخابات جیتے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے مگر میدان نہیں چھوڑتی۔ نواز شریف کی خواہش وزیراعظم بننا ہے تو خواہشات پر کوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ نواز شریف کی لاہور آمد پر لاہور لاتعلق رہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 8فروری کو لاہور میں بھی سرپرائز دے گی۔