سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی درخواستیں 16مارچ تک بلاول ہاﺅ س کراچی یا مکان نمبر 1، اسٹریٹ 85، ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔ سید نیر حسین بخاری نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام تحریر کی جائیں جبکہ قومی اسمبلی کے لئے 40000/- اور صوبائی اسمبلی کے لئے 30000/-روپے کا بنک ڈرافٹ درخواست کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقوں NA-8باجوڑ، NA-44 ڈی آئی خان، NA-119 لاہور، NA-132 قصور، NA-196 قمبر شہزاد کوٹ اور NA-207 شہید بینظیرآباد جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے PK-22باجوڑ، PK-91 کوہاٹ خیبرپختونخواہ، بلوچستان کے حلقوں PB-20 خضدار، اور PB-22 لسبیلہ۔ پنجاب کے حلقوں PP-22 چکوال /تلہ گنگ، PP-32گجرات، PB-36وزیرآباد، PB-54نارووال، PP-93بھکر، PP-139شیخوپورہ، PP-147لاہور، PP-149لاہور، PP-158 لاہور، PP-164لاہور، PP-266 رحیم یار خان، PP-290ڈی جی خان جبکہ سندھ کے حلقے PS-80دادوکے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔