پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی قسط کا ا?غاز ہوا ہے،90لاکھ گھرانوں کو فی کس 9ہزار روپے ملیں گے،مجموعی طور پر81ارب روپے غریبوں میں تقسیم ہونگے،16ارب روپے تعلیمی وظائف کیلئے رکھے ہیں،17جون سوات کے جلسے سے ہم نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے،تمام اتحادیوں کو الیکشن میں جانا چاہیئے،پیپلزپارٹی انتخابات کے لئے تیار ہے،پیپلزپارٹی کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے بجٹ پر تحفظات پیش کئے، ہم الیکشن چاہتے ہیں لیکن اسلامی جمہوری اتحاد والا الیکشن نہیں چاہتے ،ہم ایسا الیکشن بھی نہیں چاہتے جو نوے کی دھائی جیسا ہو ،خیبر پختونخوا میں سوائے پیپلزپارٹی کے تمام سیاسی جماعتوں کو فنڈز دیئے گئے ہیں،اتحادیوں جماعتوں کی مشاورت سے اسمبلی تحلیل کرنا اور نگران وزیر اعظم کا معاملہ حل ہوگا،میاں نواز شریف کی واپسی ن لیگ کا مسئلہ ہے،وہ جب چاہیں پاکستان واپس آ سکتے ہیں اور عدالتوں سے کلیئر ہو کر انتخابی مہم کی قیادت کریں، پوری کوشش ہے کہ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں لے کرآئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنوائیں۔ندیم افضل چن اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پورے پاکستان میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی قسط کا آغاز ہوا ہے،90لاکھ گھرانوں کو فی کس 9ہزار روپے ملیں گے،مجموعی طور پر81ارب روپے غریبوں میں تقسیم ہونگے،16ارب روپے تعلیمی وظائف کیلئے رکھے ہیں،ڈائنامک سروے میں21 لاکھ لوگوں نے رجسٹر کروایا ہے،بعض جگہوں سے شکایات موصو ل ہوئی ہیں کہ پیسے نہیں ملے، سیکرٹری بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کو پیسے نہ ملنے کے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی ہے،عید سے قبل سب کو رقم مل جائیگی۔انہوں نے کہا کہ یونان میں کشتی حادثے میں سو سے زیادہ پاکستانی فوت ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، پیپلزپارٹی غیر قانونی بھجوانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی قانون سازی بھی لانا چاہتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ17جون سوات کے جلسے سے ہم نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے، اکتوبر میں الیکشن ہوںگے،پہلے اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 90دنوں میں الیکشن ہونگے۔ تمام اتحادیوں کو کہا ہے کہ ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، پیپلزپارٹی انتخابات کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کیلئے بڑی خوشی کا دن ہے ،کراچی کا میئر و ڈپٹی میئرحلف اٹھانے جا رہے ہیں، کراچی کی عوام نے مئیر کا جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں لے کر آئیں اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنوائیں،پرسو ںپیپلزپارٹی کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے بجٹ پر تحفظات پیش کئے، آج دوبارہ یہ وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا ،ہم چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کو اپنے گھروں میں آباد کریں، فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس رعایت دی تنخواہیں اور پنشن بڑھانا خوش ا?ئند ہے، گھر میں اختلافات ہوتے ہیں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاسی اتحاد ہوتے ہیں، چئیرمین پیپلزپارٹی کی تقریر کے بعد طوفان برپا ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں،بینظیر بھٹو شہید اور میاں نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیئے تھے، ہم الیکشن چاہتے ہیں لیکن اسلامی جمہوری اتحاد والا الیکشن نہیں چاہتے ،ہم ایسا الیکشن بھی نہیں چاہتے جو نوے کی دھائی جیسا ہو ،ہمارے نظریاتی اور جمہوری اختلافات ہیں ہم جمہوری انداز میں جواب دینا چاہیں گے، ہم سیلاب متاثرین کے لئے بات کریں، آگے سے ناعاقبت اندیش بات کریں ہم بھی بات کرنا جانتے ہیں ،پنجاب میں جو کام ہو رہے ہیں پری پول دھاندلی ہورہی ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی بھی وکٹم ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بھی تحفظات ہیں ،خیبر پختونخوا میں سوائے پیپلزپارٹی کے تمام سیاسی جماعتوں کو فنڈز دیئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن نے فیصلہ کرنا ہے کہ نواز شریف کب واپس آئینگے، الیکشن بروقت ہونے چاہیے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کا جھنڈہ لہراتا ہے تو بہت سے لوگ خوش نہیں ہوتے، بلاول بھٹو اور زرداری صاحب لاہور میں بیٹھتے ہیں تو بہت سے لوگوں کو مروڑ اٹھتے ہیں، تخت لاہور کی جنگ ہے اور ہم بھی دعویدار ہیں ،اتحاد کی باتیں پارٹی کے اندر کی چیزیں زیر بحث آتی ہیں انہیں پردے میں رہنے دیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے خلاف ہمیشہ ٹھپے لگائے جاتے رہے ہیں اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں کہ ہم نے ٹھپے لگائے ہیں ہم دوبارہ الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں ،جماعت اسلامی والے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں نمبر ون بنا دیں تو جمہوریت میں نہیں ہوتا آپ آمریت کے دور میں نمبرون بنتے رہے ہیں کبھی جمہوریت میں نمبر ون نہیں رہے اور نہ رہیں گے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ یونان میں حادثے میں آٹھ دس لوگوں کے فون آئے ہیں، ہر گاوں میں ایجنٹ بیٹھے ہیں ایف آئی اے کو علم ہے ہم نے نوجوانوں کو مواقع دینے ہیں نوجوانوں کو روز گار دینا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اتحادیوں جماعتوں کی مشاورت سے اسمبلی تحلیل کرنا اور نگران وزیر اعظم کا معاملہ حل ہوگا،۔میاں نواز شریف کی واپسی ن لیگ کا مسئلہ ہے،وہ جب چاہیں پاکستان واپس آ سکتے ہیں اور عدالتوں سے کلیئر ہو کر انتخابی مہم کی قیادت کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ الیکشن میں سیاسی اتحاد وجود میں آتے رہتے ہیں،عممران خان ابھی کیس بھگت رہا ہے پہلے اسے نو مئی کے واقعات پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔