پاکستان پیپلزپارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک خط لکھ کر ان سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کی جائے اور اس میں سے میئر، چیئرمین اور ناظمین کا نام ان لوگوں کی فہرست سے نکال دیا جائے جن کو انتخابات میں مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو میئر، چیئرمین اور ناظم کو صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے سے روکتا ہو،۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں صوبائی اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے نامزدگی فارم جمع کرا رہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے سیکشن 18 میں اتنی ترمیم کرکے میئر اور چیئرمین سمیت ناظم کا نام نکال دیا جائے جن کو انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ صوبہ پنجاب میں مقرر کردہ ویلج کونسلوں کو فوری طور پر برخاست کر دیا جائے۔