سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروکے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروکی پارٹی کے لئے خدمات، ثابت قدمی اور وفاداری پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروجیسے وفادار اور ثابت قدم کارکن پارٹی کا انمول سرمایہ ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروکے انتقال پر پارٹی قیادت اور کارکن غمزدہ ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے ایک عظیم جیالے سے محروم ہوگئی ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروکی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروکے خاندان اور بدین کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروکی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔