پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آ ئی رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں غلام مرتضیٰ ستی نے اپنے رفقا کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران غلام یونس ستی، عابد مجید، مصطفی لطیف ستی اور ثاقب ستی نے بھی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ غلام مرتضیٰ ستی اور دیگر رہنماو ¿ں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور روالپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سرپرائیز دےگی ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے جیالوں کی پی پی پی کے شانہ بشانہ جدوجہد کو لازوال تاریخ ہے۔ روالپنڈی اور اسلام آباد کے سیاسی کارکنان جمہوری روایتوں کے آمین رہے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیرحسین بخاری اور آزاد کشمیر کے سابق صدر سردارمحمد یعقوب بھی موجود تھے۔