چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشام میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور اس حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر چین کی حکومت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا اور دہشتگردی کی وجہ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس واقعہ کے مجرموں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہڑے میںلا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔