سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور وزیرخارجہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کے والد صحبت علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے صحبت علی خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کاانتقال ایک بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم صحبت علی کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔