پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کے سیل کی مرکزی جنرل سیکریٹری ملائکہ رضا نے کہا ہے کہ کینیڈا سے بھارتی سفارتکار کی بیدخلی ثابت کرتی ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھارت کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کی۔ بھارت آج عالمی سطح پر مجرموں کے کٹہڑے میں کھڑا ہے۔ ملائکہ رضا نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا میں مودی کو قصاب کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو حیدرآباد اور مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔