اسلام آباد (25 جولائی 2022)
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک کی جمہوری جماعتوں کا اس وقت ایک ہی مطالبہ کہ ہمیں فل کورٹ بینچ چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ 3 شخص اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں، اس ملک کی جمہوری جماعتوں کا اس وقت ایک ہی مطالبہ کہ ہمیں فل کورٹ بینچ چاہیے، یہ ملک جمہوری نظام کے تحت چلے گا، الیکٹڈ نظام کے مطابق چلے گا یا سلیکٹڈ نظام کے مطابق چلے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 شخص 1973 کے آئین پاکستان کو یک جنبش قلم تبدیل کردیں اور ہمیں اس کے 30 سال جدجہد کرنی پڑے، قربانیوں دینی پڑیں، قوم کو لاشیں اٹھانا پڑھتی ہیں، ہمارے کارکنوں کو تخت دار پر چڑھنا پڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا آئین پاکستان میں کیا لکھا ہے اس بات کا فیصلہ یہ 3 افراد کریں گے یا ملک کے عوام کی نمائندہ سیاسی جماعتیں کریں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ملک کے چاروں صوبوں کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس ملک کو جمہوری طریقے سے چلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ کچھ قوتوں کو، کچھ لوگوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کہ پاکستان جمہوریت کی سمت کی جانب بڑھتا جا رہا ہے، ہضم نہیں ہو رہا کہ ون یونٹ نظام بنانے کی 70 سالہ کوشش ناکام ہو رہی ہے، یہ بات برداشت نہیں ہو رہی کہ پاکستان کے عوام خود اپنے فیصلے کر رہے ہیںِ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے 4 کے دوران اتنا قرض لیا جتنا اس سے قبل پورے 70 سال میں لیا گیا تھا، ملکی معیشت کو تباہ کردیا، ہم نے جو آئینی حقوق صوبوں کو دیے تھے، ان کو سلب کرنے کی کوشش کی، وہ آمر بن کر تمام اداروں کو اپنا ٹائیگر فورس بنا کر ملک پر راج کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوری جد وجہد کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایک دن کے لیے بھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا، مریم نواز، فریال تالپور کو جیل میں ڈالا گیا، صدر زرداری کو جیل میں ادویات سے محروم رکھا گیا تو اس وقت یہ ہی عدالتیں ہمارے کیسز نہیں سن رہی تھیں، پھر جب ہماری جد وجہد کے باعث ادارے اپنے آئینی کردار پر مجبور ہوئے تو صرف کچھ لوگ، کچھ قوتیں، کچھ سیاسی جماعتوں اور سازشی افراد عمران خان کو سامنے رکھ کر ملک میں ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چلائی جانے والی مہم اس ملک کی معاشی ترقی اور جمہوی سفر کے خلاف سازش ہے، ہم نے ماضی میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی اور ہم آج بھی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔