پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے بارے میں اپنے تبصرے واپس لیں۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے دوسرے روز قومی اسمبلی میں دیئے گئے ریمارکس سے ملک اور دنیا میں پاکستان کی اعلیٰ تعلیم پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ان کے کیریئر کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان اداروں میں ہزاروں طلباء زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہوگاکہ سابق وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے پائلٹس کی ڈگریوں کے حوالے سے کس طرح بڑا بیان دیا تھا جس کے نتیجے میں ہماری قومی ایئرلائن روک دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے وزیر سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ ان ریمارکس کوہذف کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اپنے بیان کو واپس لے لیں گے جیسا کہ سندھ کے وائس چانسلرز نے ایک خط میں مطالبہ کیا تھا۔ وائس چانسلرز نے لکھا کہ اگر سندھ حکومت نے انہیں مکمل تعاون فراہم نہ کیا تو وہ انتہائی مشکلات کا شکار ہوں گے کیونکہ وفاقی حکومت کی فنڈنگ بہت کم ہے۔ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ ذمہ دار عہدیداروں کی حیثیت سے ہمیں اپنے اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ ہم سب متفقہ طور پر 9 مئی کو اپنے اداروں پر حملوں کی مذمت کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہمیں سویلین اداروں خصوصاً اپنی یونیورسٹیوں کا احترام کرنا چاہیے۔ڈاکٹر شاہ نے نتیجہ اخذ کیا، “کچھ اہلکاروں کی انفرادی غلطیوں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کی پوری قیادت کی مذمت تو نہیں کرنی چاہیے”۔