اسلام آباد( 18 اگست 2022)
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے میں ہٹلر کے مشیر اطلاعات گوئبل کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے سوال کیا کہ بھارتیوں اور غیر ملکیوں نے کونسی آزادی کے لئے تمہاری فنڈنگ کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں معیشت اور خارجہ امور تباہ کر دئیے تھے۔ حالت یہ تھی کہ 2018ءمیں انہیں اقتدار میں لانے والے بھی پشیمان تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عارف نقوی سے لے کر اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور چوری عمران خان کے اپنے گھر کی کہانی ہے۔ علیمہ خان کی چوری کے قصے ابھی پرانے نہیں ہوئے تو بشری کے ڈاکے منظر عام پر آگئے۔