سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے مسیح برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے تمام غیر مسلم شہریوں کو چاہیئے اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں۔ پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم کو اقلیت نہ کہا جائے 1973 کے آئین میں برابر کے شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید شہباز بھٹی پاکستان پیپلزپارٹی کے ہیرو ہیں۔ آصف علی زرداری کہا کہ ہم صرف پاکستانی قوم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہونگے۔ ہمارے نبیﷺ نے تمام مذاہب کا احترام کرنا سکھایا ہے جو رحمت العالمین ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ہر طرح کی شدت پسندی کو شکست دیکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے ۔